اوکاڑہ؛ریسکیو1122 نے ماہِ جون میں 3528 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرتے ہوئے 3364افراد کو مدد فراہم کی، کارکردگی رپورٹ

14

اوکاڑہ،08جولائی(اے پی پی): ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن پرریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس  منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122 اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 22203کالزموصول ہوئیں جن میں 3528 ایمرجنسی کالز ہیں،15407غیر متعلقہ اورمس کالز، 3194 معلوماتی،42رونگ کالزاور 32فیک کالز ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی کال کا تناسب117کالز فی دن ہے۔3528 ایمرجنسیز میں 880روڈ ٹریفک حادثات، 2138میڈیکل، 36آگ لگنے کے واقعات،108کرائم،02 ڈوبنے کے اور364متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 941 افراد متاثر ہوئے جن میں 12 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ346 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 583متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماہ جون میں آگ لگنے کے 36 واقعات ہوئے جن میں 01 کمرشل ایریا، 7رہایشی علاقے جبکہ28 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (17)، دیگر (11)،باورچی خانہ (01)، موم بتی (01) اور لاپرواہی (06) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 73 لاکھ کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔

ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھرمیں 616 ایمرجنسیز پر ایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 629 افراد کو مدد فراہم کی۔  پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 465مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔

 193مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ 272افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔