حضرو،08جولائی(اے پی پی):سابق صوبائی وزیرجہانگیر خانزادہ نے تحصیل حضرو میں ماڈل تھانہ حضرو میں ڈرائیونگ لاٸسنس کا افتتاح کر دیا ہے۔
سابق صوبائی وزیرجہانگیر خانزادہ نے کہا کہ آئی جی پنجاب کا مشکور ہوں جنہوں نے تھانہ حضرو میں عوام کو یہ سہولت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی حضرو کو تحصیل کا درجہ ریسکیو 1122 فراہم کر چکے ہیں، ہماری سیاست ہی علاقے کے لوگوں کی خدمت کرنا ہے، آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے۔
جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
اس موقع پرڈی ایس پی ٹریفک پولیس، ایس ایچ او تھانہ حضرو ملک جاوید، سابق چیٸرمین نزاکت خان، مسلم لیگ ن اٹک کے سنیٸرناٸب صدرافتخارڈار، سابق وائس چیٸرمین نزاکت حسین، سابق چیٸرمینز حاجی سعیدآراٸیں، محمدسعیداعوان، ملک عبدالمناف، تحصیل صدرمسلم لیگ ن حضرو ملک انصاراحمد، سٹی صدرحاجی احسان خان، سیٹھ محمدرفیق بھولا، حاجی اورنگزیب خان، محمدناصربھولا، خواجہ لیاقت، ملک احمدخان، طلحہ علیزئی، ممبرکنٹورنمنٹ بورڈ کامرہ شاہجان خان، حاجی عارف حسین، شکیل اجمل، سجادخان، ڈاکٹرساجد، گلزارصدیقی سمیت ودیگر معززین موجود تھے۔











