جیکب آباد،08جولائی(اے پی پی):صوبائی مشیر برائے جیل خانہ جات میر اعجاز خان جکھرانی نے جیکب آباد کی تحصیل ٹھل پہنچ کر مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے صدام لاشاری کے ورثاء کے ساتھ تعزیت کی ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میر اعجاز خان جکھرانی نے کہاکہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری شروع ہوچکی ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے کی گئی انکوائری معنی نہیں رکھتی، ورثاء سمیت ہمیں جوڈیشل انکوائری پر انصاف ملنے کا مکمل یقین ہے۔
اس دوران صوبائی مشیر اعجاز خان جکھرانی نے ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ سے موبائل فون پر بات چیت کی اور تحصیل ٹھل میں تمام تر برائیوں کے اڈوں کو مکمل بند کرنے کی درخواست کی ۔











