ڈیرہ غازیخان پرامن روایات کا امین شہر ہے، محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی؛ڈپٹی کمشنر

59

ڈیرہ غازی خان،12 جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے  کہ ڈیرہ غازیخان پرامن روایات کا امین شہر ہے،ضلع میں امن و امان،بھائی چارے کا قیام اولین ترجیح ہے اور محرم الحرام میں امام بارگاہوں، عبادت گاہوں میں فول پروف سکیورٹی،صفائی و ستھرائی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

ان   خیالات  کا اظہار  انہوں نے ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی ڈیرہ غازیخان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی جی خان حسن افضل نے بھی اجلاس میں شرکت موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ مجالس،جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتطامات کئے جارہےہیں اور پولیس،ریسکیو،سول ڈیفنس،ایم سی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ہیلتھ و دیگر محکمے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں گے۔انہوں نےکہا کہ تمام مسالک و مذاہب کے علمائے کرام اپنے خطبات میں امن و محبت اور رواداری کا درس دیں اور میں خود ڈی پی او کے ہمراہ امام بارگاہوں و دیگر عبادت گاہوں کا دورہ کرکےصفائی و ستھرائی،لائٹنگ،سیوریج،سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لونگا۔

اجلاس میں علمائےکرام سمیت امن کمیٹی کے ممبران نے قیام امن بارے اپنی تجاویز بھی دیں اور ماہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کی یقینی دہانی  کرائی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،پولیٹیکل اسسٹنٹ مشتاق احمد ٹوانہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،جوادالحسن گوندل،احمد کمال،ڈاکٹر ادریس لغاری،حق نواز،آصف قریشی سمیت ودیگر افسران،تمام مکاتب فکر سےتعلق رکھنے والے علماء کرام اور اراکین امن کمیٹی موجود تھے۔