پشین؛ سول ہسپتال کیلئے مرکزی انجمن تاجران نے ادویات سمیت دیگر اشیاء کا عطیہ کر دیا

14

پشین،20 جولائی(اے پی پی): سول ہسپتال پشین کیلئے مرکزی انجمن تاجران نے ادویات سمیت دیگر اشیاء کا عطیہ دیدیا  ہے ۔

مرکزی انجمن تاجران ضلع پشین کے صدر ملک بہادر ترین ، سید عبدالباری غرشین ، اکرام خان کاکڑ اور دیگر نے اپنی مدد آپ کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شراف الدین ترین کی نگرانی میں ادویات اور دیگر ضروری اشیاء ایم ایس سول ہسپتال عبدالغفار کو فراہم کردیئے۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن ڈپٹی میئر عبداللہ کاکڑ بھی موجود تھے۔

انجمن تاجران کے کابینہ نے کہا کہ سول ہسپتال میں ادویات سمیت دیگر سرجیکل اشیاء کی قلت ہے ، ادویات کی فقدان کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر ہسپتال کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا ۔

ایم ایس سول ہسپتال عبدالغفار  نے ادویات عطیہ کرنے پر مرکزی انجمن تاجران کے کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔