نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا 13 واں اجلاس، مختلف اہم فیصلے کئے گئے

17

ملتان،21 جولائی (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر صحت/ پروچانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا 13 واں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے سے مختلف اہم فیصلے کئے گئے۔سنڈیکیٹ اجلاس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سٹیچو کو جلد اپنانے کا فیصلہ کیا گیا،یونیورسٹی کے ویژن اور مشن سٹیٹمنس کو زیر غور لایا گیا۔ نئے ممبران سنڈیکیٹ اور ممبران بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ اور سلیکشن بورڈ کے لیے نئے ممبران کی نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی اور  پالیسیز کا جائزہ لیا گیا،نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں فارم ڈی پروگرام کی شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

 اجلاس میں نرسنگ ڈگری پروگرام کے نصاب کی منظوری دی بھی گئی، یونیورسٹی کے لئے ریسورسز پیدا کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ڈگریوں، سرٹیفکیٹس اور دیگر ڈاکومنٹس کی فیسز کی اپرول دی گئی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہال،سٹاف کلب اور سنڈیکیٹ روم کی تعزین و آرائش اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لئے گاڑی کی خریداری کی منظوری دی گئی۔

 اجلاس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مالی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی مختلف ٹاسک کے کمیٹیاں بنانے کی اجازت دی گئی۔

 اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ نشتر ماڈل فارمیسی بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں، عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں بچوں کی سکریننگ کی جائے گی، نویں جماعت کے امتحان میں شرکت کیلئے طالب علم کا ہیلتھ سکریننگ سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطاب عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  نشتر سپتال ٹو جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے ایک بڑی نعمت سے کم نہیں ہے۔

 اجلاس میں وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال کے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس  میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد،ممبران سنڈیکیٹ جلال الدین رومی، وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راو  آصف علی،ڈویژنل ڈائریکٹر ایل ایف اے شہسوار، پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر افتخار حسین خان، سابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر، پروفیسر آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین ملک، طلعت جاوید، محمد وقاص خالد، رحمان نسیم، پروفیسر آف گائنی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر را امجد علی، پرنسپل کالج آف نرسنگ رخسانہ پروین، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر را بھی موجود نے شرکت کی۔