ملتان؛ڈپٹی کمشنر ، سی پی او منصور الحق رانا کا رات گئے حرم گیٹ جلوس روٹس کا دورہ

29

ملتان، 22 جولائی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر ، سی پی او منصور الحق رانا نے رات گئے حرم گیٹ جلوس روٹس کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے جلوس کےانتظامات کاجائزہ لیا اور بریفننگ لی۔انہوں نے کہا کہ تمام جلوس اور مجالس وقت مقررہ پر اختتام پذیر ہورہے ہیں، مجالس کے دوران لائٹنگ اور سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام پر بہترین انتظامات پر  لائسنس داران نے اعتماد کا اظہار کیا ہے ، 10محرم کے جلوسوں کے حوالے سے بھی تمام انتظامات مکمل ہیں۔

 سی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، مجالس اور امام بارگاہوں کے منتظمین کو بھی چوکس کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پولیس ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔

اس موقع پر میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، سوئی گیس حکام بھی موجود تھے۔