ملتان،22 جولائی(اے پی پی):سیکرٹری ہاؤسنگ قیصر سلیم کی ہدایات پر ایڈیشنل سیکرٹری رانا اخالاق نے واسا بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس دوران غیر قانونی کنکشنز کاٹنے کے احکامات جاری کیے گئے، شکایات کے ازالے کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے، ریکوری کیسز جلد نمٹانے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری رانا اخلاق نے کہا کہ واسا ریکوری اہداف کو بھی بہتر بنائیں، غیر قانونی کنکشنز کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کورٹ کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے، عوامی شکایات کے ازالے کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے اور شہریوں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔