ڈیرہ بگٹی،22جولائی(اے پی پی):شہر اور گردونواح میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ہے۔ زین ،پیرکوہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔
بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم ندی نالوں میں طغیانی ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔











