پاکستان نے 37 برس بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

20

اسلام آباد،24 جولائی(اے پی پی): پاکستان نے 37 برس بعد ورلڈ جونیئرا سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔میلبورن میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو فائنل میچ میں شکست دی ۔ حمزہ خان نے محمد زکریا کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

 عالمی اعزاز اپنے نام کرنے پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف  سمیت مختلف سیاسی ، سماجی ،سفارتی شخصیات نے حمزہ خان کو مبارکباد دی ۔

 حمزہ خان1986 ءکے بعد ملک کے پہلے چیمپئن بن گئے ہیں  ،پاکستان کی طرف سے جان شیرخان نے 1986 ء میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔آخری بار 2008 ءمیں عامر خان نے فائنل میں اپنی جگہ بنائی تھی ،حمزہ خان 2020 ءبرٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ انڈر 15 کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔