سکھر ؛ شہر و گردونواح میں چوبیس گھنٹے سے وقفے وقفےسے  بارشوں و تیز ہواﺅں کا سلسلہ جاری

14

سکھر،24 جولائی(اے پی پی): شہر و گردونواح میں چوبیس گھنٹے سے وقفے وقفے سے بارش وتیز ہواﺅں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 سکھر شہر ودیہی علاقوں میں بارشوں اور تیز ہواﺅں کے باعث کچے مکانات گرنے و تباہ ہونے لگے ہیں علاوہ ازیں شہروں کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔