ڈیرہ بگٹی، ساتویں محرم الحرام کا جلوس قدیمی امام بارگاہ سے برآمد

23

ڈیرہ بگٹی، 26 جولائی ( اےپی پی): ساتویں محرم الحرام کا جلوس قدیمی امام بارگاہ سے برآمد ہو گیا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں عزاداروں  نے  ماتم اور نوحہ خوانی کی۔ جلوس میں  عزاداروں  نے امام حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات  کیے گئے۔