جوہر آباد ،26 جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر خوشاب رانا ذیشان شبیر کی زیر صدارت تحصیل امن کمیٹی نور پور اور لائسنس داران کا اجلاس اے سی آفس نور پور تھل میں منعقد ہو۱۔
اس موقع پر ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے ان مقدس ایام میں تمام مکاتب فکر کے افراد ،ممبران امن کمیٹی، میڈیا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں کسی بھی شخص کوقانون کو ہاتھ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، قانون شکن افراد سے آہنی ہاتھوںسے نمٹا جاے گا۔
انہوں نے سکیورٹی اداروں سے کہا کہ وہ پوری طرح چوکس رہیں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا نے کہا کہ ہیںایام محرم باہمی رواداری پیارو محبت سے گزارنے چاہئیں تاکہ ملک دشمن افراد کے ناپاک عزائم کوناکام بنائیں۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل سعد بن خالد، ڈی ایس پی نورپور تھل خالد خان نیازی، ایس ایچ او تھانہ نور پور تھل ،انم سرفراز ضلعی سکیورٹی آفیسر شاہ خالد ،تحصیل سکیورٹی آفیسر ملک محمد وسیم ا عوان،سپیشل برانچ سے شیخ سمیع اللہ ، امن کمیٹی کے ممبران، ملک محمد خالد اعوان، سابقہ کونسلر زمولانا فضل الرحمن، مفتی سلطان احمد، شیخ عبدالمجید مولانا خلیق ،الحسن خان، سید لطف علی شاہ، ملک اقبال کہاوڑسمیت دیگرافراد نے بھی شرکت کی۔











