شجاع آباد، 26 جولائی ( اےپی پی):میونسپل کمیٹی شجاع آباد میں امن کمیٹی تحصیل شجاع آباد کی ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر سی پی او ملتان رانا منصور الحق اور ایس پی ملتان صدر رانا اشرف ڈی ایس پی شجاع آباد مہر مرتضی سیال چیف آفیسر شجاع آباد عامر روف سے امن وامان کے حوالہ سے میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں مرکزی انجمن تاجران شجاع آباد کے صدر حاجی محمد اختر قریشی اور جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران شجاع آباد اور محروف عالم دین مولانا زبیر احمد صدیقی مدیر اعلیٰ جامعہ فاروقیہ خواجہ محمود الحق صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران شجاع آباد کے ممبران امن کمیٹی امن وامان کے لئے اپنا کردار کررہے ہیں اور انتظامیہ سے تعاون جاری رکھیں گے۔











