کمشنر پرویز ثبت خیل کا ضلع لکی مروت کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

23

بنوں،27 جولائی (اے پی پی ): کمشنر پرویز ثبت خیل نے ڈی آئی جی بنوں ریجن قاسم علی خان کے ہمراہ ضلع لکی مروت کا دورہ کیا۔انہوں نے جلوس کے روٹس کا بھی معائنہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے اہل تشیع کے ذمہ داروں سے بھی ملاقات کی اور انتظامیہ کی جانب سے فل پروف انتظامات اور سیکورٹی دینے کا یقین دلایا گیا۔

اس موقع پر کمشنر پرویز ثبت خیل اور ڈی آئی جی بنوں ریجن قاسم علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ  تمام متعلقہ محکمے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں کسی بھی شرپسند کو شہر کا امن خراب کرنے نہیں دیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع لکی مروت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع لکی مروت بھی موجود تھے ۔