ملتان،27 جولائی(اے پی پی ): ملتان سے تعلق رکھنے والے سپیشل پرسنز عمر فاروق اور علی حمزہ نے پیرا انٹرنیشنل سپورٹس میں ہارڈ بریکنگ اور سیلف ڈیفنس اسٹیک کا کھیل متعارف کرانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
وہیل چئیر تائیکو وانڈو اسٹک فائیٹ اور ہارڈ بریکنگ کے کھیل کا مظاہرہ دوبئی میں ایک سیمینار میں کیا گیا۔اس پہلے پیرا انٹر نیشنل سپورٹس سیمینار کا انعقاد پاکستان اوور سیز کمیونٹی گلوبل نے کیا تھا۔سیمینار میں پاکستان پیرا سپورٹس فاونڈیشن کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بھرپور داد وصول کی اور بہترین کارکردگی پر ٹرافی اور ایوارڈ حاصل کیا۔
پہلی بین الاقوامی پیرا تائیکو وانڈو چمپئین شپ اگلے سال دوبئی میں منعقد ہوگی جس میں آٹھ ممالک کی دس ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان پیرا سپورٹس فاونڈیشن کی ٹیم بھی چمپئین شپ میں حصہ لے گی۔پیرا سپورٹس کے انٹرنیشنل مقابلوں میں ہارڈ بریکنگ اور سیلف ڈیفنس اسٹک کا کھیل بھی شامل ہوگا۔











