گوجرانوالہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے،34کلو جعلی شہد، 10 کلو چینی، پھٹکڑی، کھلے رنگ ضبط کرلی، مقدمہ درج

17

گوجرانوالہ، 27 جولائی(اے پی پی):  جعلی شہد کا دھندہ کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر آ گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کا جناح روڈ واقع جعلی شہد تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ۔ 34کلو جعلی شہد، 10 کلو چینی، پھٹکڑی، کھلے رنگ ضبط، مقدمہ درج، گیس سلنڈر، برنر، 20 ٹین گلوکوز، گرائنڈر، خالی بوتلیں ضبط کر لی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کے مطابق خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کیمیکلز اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا۔ جعلی شہد کو معروف کمپنیوں کی دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صوبہ بھر میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اشیاء خورونوش کی تیاری میں جعلسازی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہری اپنے ارد گرد جعلسازی کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں،۔