ڈیرہ بگٹی میں نویں محرم الحرام کا جلوس قدیمی امام بارگاہ سے برآمد ہوا

10

 

ڈیرہ بگٹی، 28 جولائی (اے پی پی):نویں محرم الحرام کا جلوس قدیمی امام بارگاہ سے برآمد ہوااور  اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے دوران عزاداروں نے سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کی۔علماء کرام نے اپنے خطاب میں امام حسین علیہ السلام کی شہادت پرروشنی ڈالی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور امام بارگاہ کے اطراف میں   پولیس اور لیویز فورس کے اہلکاربھی تعینات تھے۔