اوکاڑہ،28جولائی (اے پی پی): محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو برقرار رکھنے کے لیے اوکاڑہ پولیس کی جانب سے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے کہا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد شرپسند عناصرکو پیغام دینا ہے کہ شہر کے امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔
شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔











