پتوکی ،28 جولائی(اے پی پی): پتوکی محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو برقرار رکھنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، پولیس،رینجر،ایلیٹ فورس کی جانب سے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔فلیگ مارچ کے دوران امام بارگاہوں، جلوسوں اور مجالس کے روٹس اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا،فلیگ مارچ میں کثیر تعداد پولیس،رینجر،ایلیٹ فورس اورریسکیوسمیت کثیر تعداد میں جوانوں نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود،ڈی ایس پی پتوکی عرفان اکبر بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شرپسند عناصرکو پیغام دینا ہے کہ شہر کے امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گاکسی بھی ناگہانی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پتوکی پولیس دن رات پوری طرح چوکس ہے 9 محرم الحرام تک اچھے دن گزرے ہیں امید ہے آنے والے دن بھی اچھے گزریں گے اور 10 محرم الحرام کا دن پر امن ماحول میں گزر جائے گا ،پولیس سمیت تمام قانون نافظ کرنے والے ادارے پوری طرح الرٹ ہیں۔
پولیس ہرصورت عوام کی جا ءو مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، پولیس قانون شکنوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔پولیس محرم الحرام میں ہرصورت آئین اورقانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے متحرک ہے ،مرکزی جلوس کی گزرگاہوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کیا جارہا ہے ۔جلوسوں و مجالس عزاء میں شرکت کرنے والوں کی جامع تلاشی لی جارہی ہے ۔
محرم الحرام کے دوران ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سب امن و آشتی، باہمی ہم اہنگی اور بھائی چارے کی فضا ءکو فروغ دیں جلوس کے مقررہ راستوں کی طرف جانے والے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینر لگاکرسیل کردیا جائے گا۔ 10محرم الحرام کے موقع پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جلوس کے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری جگہ جگہ تعینات ہوگی۔ پتوکی شہر بھر میں ماحول پر امن اور پرسکون ہے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈی ایس پی پتوکی،اے سی پتوکی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔فلیگ مارچ علامہ اقبال روڈسے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پولیس ڈی ایس پی پتوکی آفس پہنچ کراختتام پذیر ہوا۔
تحصیل پتوکی انتظامیہ طرف سے 10ویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستوں میں صفائی سمیت تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،اس موقع پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجر محمد اشرف،ملک سلیم اختر اعوان انچارج ایلیٹ فورس پتوکی،ایس ایچ او سٹی پتوکی عبداللہ امین، سینئر صحافی محمد نوید بھٹی،محمد وقاص کاشی،رانا آصف،شوکت علی،اکمل علی کمبوہ،سمیت دیگر فلیگ مارچ میں شریک تھے۔











