جہلم،28 جولائی(اے پی پی): ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ کے علاقہ ہڈالی میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری جلوس اور اسکے روٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس دوران ڈی ایس پی اور ایس ایچ او دینہ نے ڈی پی او جہلم کو سیکورٹی و دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا،ڈی پی او جہلم نے مجلس کے منتظمین اور شرکاءسے بھی ملاقات کی اور حکم دیا کہ شرکاءکو چیکنگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔
پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔











