ملتان، 28 جولائی ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر اور سی پی او منصورالحق رانا نے 09 محرم الحرام کے سلسلہ میں ممتاز آباد کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے مرکزی جلوس ممتاز آباد اور قدیمی مسجد روٹ کی انسپکشن کی۔ اس موقع پر پولیس،سول ڈیفنس،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیت تمام محکمے روٹس پر الرٹ رہے۔ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفنس سکیورٹی اہکاروں سے ملاقات بھی کی اور شاباش دی۔
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ 09 محرم الحرام کے تمام جلوس پرامن انداز میں جاری ہیں۔جدید کیمروں کے ذریعے کنٹرول روم سے براہ راست مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔عمر جہانگیر نے کہا کہ مثالی قیام امن کیلئے لائسنس داران کا مثالی تعاون حاصل ہے۔سی پی او منصورالحق رانا نے کہا کہ پولیس نے لاء اینڈ آرڈر کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی ہے۔ضلع بھر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ یا نقص امن نہیں ہوا۔











