تھرپارکر میں یوم عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس عزاء کا سلسلہ جاری

23

تھرپارکر، 29 جولائی(اے پی پی):تھرپارکر میں یوم عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے ۔ تھرپارکر کے ہیڈ کوارٹر والے شہر مٹھی میں مختلف امام بارگاہوں سے جلوس مرکزی امام بارگاہ  ابو طالب پر جلوسوں کے شکل میں عزاداری کرتے ہوئے جمع ہوتے ہیں ۔ جہاں سے دو بجے مرکزی جلوس نکلے گا جو شام کو چھ سے سات بجے تک امام بارگاہ کنڈل شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔جلوسوں سمیت ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ضلع بھر کے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے ۔