پشاور، 29جولائی(اے پی پی): پشاور میں یوم عاشورہ کا پہلا جلوس ذوالجناح امام بارگاہ آغا سید علی شاہ رضوی سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں کوچہ جان، چوک ناصر خان اور قصہ خوانی کے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ حاجی علی اکبر پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس کے راستے پر پانی اور شربت کی سبیلوں کا اہتمام جبکہ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔جلوس کی سیکیورٹی کو ڈرون کیمرہ سے بھی مانیٹر کیا گیا۔
یوم عاشورہ پر شہر کے تمام داخلی راستوں پر پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی جبکہ شہر میں سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔











