نوشہرہ ورکاں، 29 جولائی( اے پی پی): ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی 10 محرم الحرام یوم عاشور کا مرکزی جلوس العمران امام بارگاہ سے سکیورٹی کے حصار میں برآمد ھوا ،
نوشہرہ ورکاں کا مرکزی جلوس اے کیٹگری میں شامل ھونے کی وجہ سے ھر سال سکیورٹی کو مضبوط بنایا گیا تھا اور برسوں پرانے روٹ پر لنک کرنے والے راستوں کو خار دار تاروں اور کناتوں سے بند کر کے پولیس دستے لگا دیے گئے تھے۔
جلوس میں شریک عزا داروں اور ماتمی افراد کے لیے راستے میں مشروب اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں اور مرکزی جلوس چوک فاروقیہ ۔چوک صدیقیہ۔ معاویہ چوک سے ھوتا ھوا بدورتہ روڈ پر مسجد غوثیہ کے قریب پہنچ کر بڑے مجمع کی صورت ھوتا ھے ،
جلوس کی قیادت سید عمران علی شاہ نے کی اوراس دن کی نسبت سے مختلف مقررین کے بیانات کے بعد ماتم اور زنجیر زنی ھر سال کی طرح کی جاتی ھے اور جلوس کے ھمراہ انتظامی فورسز کی کمانڈ رینجر دروں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر۔ ڈی ایس پی سرکل عبد الحمید ورک ۔ایس ایچ او عمران نسیم بٹ
نے پولیس دستے اور ایلیٹ فورس کے ساتھ کی۔
اور محکمہ صحت۔واپڈا ۔ٹیلیفون ۔ اور عملہ صفائی کے علاوہ ریسکیو
1122 ۔ شہری دفاع کے جوان اور انجمن تاجران و امن کمیٹی کے ممبران بھی جلوس کے احتتام تک ساتھ رھے اور جلوس مقررہ اوقات کے اندر واپس امام بارگاہ میں احتتام پزیر ھوا۔











