عارف والا، یوم عاشور کے جلوس کے روٹس کا آر پی او ساہیوال ڈویژن محبوب رشید نے امن کمیٹی عہدیداران کے ہمراہ جائزہ لیا

18

عارف والا، 29 جولائی ( اےپی پی):عارف والا  یوم عاشور کے جلوس کے روٹس کا بارش میں آر پی او ساہیوال ڈویژن محبوب رشید نے ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت اور امن کمیٹی عارفوالا کے عہدیداران کے ہمراہ جائزہ لیا  ۔آر پی او ساہیوال ڈویژن محبوب رشید نے کہا کہ آج یوم عاشور کے جلوس اور مجالس میں سیکورٹی کے مزید فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔ تمام جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مانیٹرننگ کی جارہی ہے۔ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جگہ جگہ نفری تعینات بھی کی گئی ہے۔