عارف والا ،29 جولائی ( اےپی پی):عارف والا شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلہ دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ بارش سے قبولہ ۔ محمدنگر۔ ترکھنی ۔ جمن شاہ ۔ جیونشاہ ۔ بیلی دلاور ۔احمدیار اور دلووالہ سمیت دیگر دیہات بھی لپیٹ میں آگئے بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ شہر میں موسلہ دھار بارش سے پانی گلی محلوں جمع ہونے سے پیدل گزرنے والوں کو اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔











