ڈیرہ غازی خان، یوم عاشورہ کے موقع پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

40

ڈیرہ غازی خان، 29 جولائی (اے پی پی): یوم عاشورہ کے موقع پر  ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،چاروں اضلاع میں 403 جلوس 304 مجالس کی سکیورٹی پر 40 ڈی ایس پی، 79 انسپکٹر، 446 سب انسپکٹرز سمیت گیارہ ہزار سے زائد افسران کو  تعینات کیا گیا ہے۔اس حوالے سے آر پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا ہے کہ  امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کے ہمراہ آرمی اور رینجرز تعینات ہے اور بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریجن بھر کی حساس امام بارگاہوں مجالس اور مرکزی جلوسوں کے روٹس پر کیے گئے سکیورٹی اقدامات کا مسلسل جا ئزہ لے رہے ہیں اور چاروں اضلاع میں 10 محرم الحرام کو سکیورٹی انتہائی الرٹ ہے۔ چاروں اضلاع میں 10 محرم الحرام کو عزاداری کے 403 روائتی و لائسنسی جلوس اور 304 مجالس منعقد ہوں گے جن کی سیکورٹی کے لیے 40 ڈی ایس پی، 79 انسپکٹر، 446 سب انسپکٹرز سمیت گیارہ ہزار سے زائد افسران و اہلکاران فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ امن و امان قائم رکھنے کے لیئے پولیس کے ہمراہ پاک آر می اور رینجرز کے دستے بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایلیٹ فورس، کوئیک ریسپانس فورس، پنجاب کانسٹیبلری ،پنجاب ہائی وے پٹرول اوراس کے علاوہ 2082 ولنٹیئرز بھی سکیورٹی ڈیوٹی میں معاونت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے کے درمیان اتحاد ،وحدت ،بین المذاہب اور بین المسالک قابل رشک ہم آہنگی موجود ہے۔ چاروں اضلاع کی امن کمیٹیوں کے ارکین پوری فعالیت کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کر رہے ہیں۔