چترال میں حالیہ سیلاب، عوام  تباہ شدہ املاک کی بحالی کیلئے حکومتی امداد کے منتظر

24

چترال،31 جولائی (اے پی پی ):سیاحتی ضلع چترال میں حالیہ سیلاب سے   بہت نقصان  پہنچا ، کئی وادیوں کی سڑکیں بند تھی، اب یہ راستے تو کھل گئے اور سیاحوں نے بھی  وادی چترال  آنا شروع  کردیا ہے  مگر جن لوگوں کے مکان، دکان اور ورکشاپ وغیرہ کو نقصان پہنچا تھا وہ  ابھی تک حکومتی امداد کے منتظر ہیں تاکہ اپنے تباہ شدہ مکانات کو دوبارہ تعمیر کرکے اپنے بچوں کو سر چھپانے کی جگہ فراہم کرسکیں۔