اسلام آباد،31جولائی (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور فائرٹینڈر گاڑیوں نے موٹروے ایم۔2 پر بھیرہ کے قریب بس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے ، حادثے میں تمام مسافر محفاظ رہے ۔
ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ایم۔2 پر بھیرہ کے قریب بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ فائر ٹینڈر موقع پر طلب کر لی گئیں جن کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بس میں آگ پچھلا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے لگی ، بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی، موٹروے پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔











