آئی پی یو کے وفد کا  صدر دوارتے پچیکوکی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

10

اسلام آباد،31 جولائی (اے پی پی ): آئی پی یو کے وفد نے صدر دوارتے پچیکوکی قیادت میں  پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔وفد   نے  سینیٹ میوزیم  دیکھا جہاں انہیں پاکستان کے جمہوری عمل، آئینی سفر اور ایوان بالا  کے ارتقائی عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آئی پی یو کے وفد کے اعزاز میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔