اوکاڑہ،31جولائی(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کے احکامات کی روشنی میں تھانہ بی ڈویژن پولیس نے تین خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کرلیے ہیں ۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 50لاکھ روپے مالیتی کا ڈکیتی شدہ مال برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ڈکیت گینگ کے کارندے سٹریٹ کرائم ، راہزنی ،ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان میں احتشام، طارق، شہزاد تنویر، سرور، ساجد، عبدالروف ، پرویز اور تنویر عرف علی شیر شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکلیں، موبائل فونز ، گھریلو اشیا کا سامان اورطلائی زیورات بھی برآمد کر لیے ہیں ۔
ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے اوکاڑہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے کرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ۔ ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے ایس ایچ او بی ڈویژن فخرحیات اور انکی پوری ٹیم کو کامیاب کارروائی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقدانعام کا اعلان کیاہے۔











