حب ندی کے متبادل راستے کی بحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے،ڈپٹی کمشنر زاہد خان خلجی

22

حب،31جولائی(اے پی پی):چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر کمشنر قلات ڈویژن دائود خان خلجی، ممبر این ایچ اے ویسٹ زون بلوچستان شاہد احسان نے انتظامی افسران کے ہمراہ حب ندی پل کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات دائود خان خلجی نے کہا کہ زیر تعمیر حب ندی پل کے متبادل راستے کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے ،سیلابی پانی کم ہونے پر مشینری سائٹ پر پہنچا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب ندی کے متبادل راستے کی بحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے جبکہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ ندی کے متبادل روڈ کی  بحالی کا کام سائوتھ سے شروع کیا گیا ہے اوراس  وقت ہیوی مشینری کے ذریعے دن رات کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حب کے عوام مطمئن رہیں ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔