چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ کا تین روزہ دورہ  پاکستان مکمل ، وطن واپس  روانہ

39

اسلام آباد،1اگست  (اے پی پی):چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد چین روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔

 اس موقع پر چین کے نائب وزیراعظم کو دورہ پاکستان کا یادگاری البم بھی پیش کیا گیا۔

چین کے نائب وزیراعظم  ہی لیفنگ نے اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت  اور  وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔اس کے علاوہ انہوں نے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے 10 سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کی۔