میرپورخاص، یکم اگست ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نور مصصفیٰ لغاری نے کہا ہے ملک میں مہنگائی سے عوام کی مشکلات سے بخوبی واقف ہیں۔ میرپورخاص ضلعی میں اشیاء خوردو نوش دودھ، دہی ،سبزیوں فروٹس آٹے کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیئے ضلعی بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کو کارروائی کے لیئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی کی دکانیں سیل کرنے کا عمل جاری ہے اور ضلع بھر میں ایل پی جی کی دکانیں مکمل بند کرادی جائیں گی. آج ایوان صحافت میرپورخاص کے وفد سے ملاقات میں ڈپٹی کمشنر اور میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری، میونسپل کمشنر میرپورخاص رفیق سہیڑ، اور اسسٹ ڈپٹی کمشنر 1 آصف رضا چانڈیو بھی موجود تھے.
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مضر صحت اشیاء کی فروخت کی روک تھام کے لئے فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو احکامات دیئے ہیں۔سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نور مصطفیٰ لغاری نے کہا کہ ایوان صحافت میرپورخاص کا کام قابل تعریف ہے ، آپ لوگ بہترین طریقے سے عوام کے مسائل اجاگر کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ شہر میں بیوٹفکیشن پلان لایا جارہا ہے جس میں شہر میں میئر ڈپٹی میئر کے ساتھ ملکر بڑے پیمانے پر ٹری پلاٹیشن مہم اور صفائی ستھرائی کی مہم شروع کی جارہی ہے.ایوان صحافت میرپورخاص ٹیم کی جانب سے شہر میں قبرستانوں پر قبضے و قلت اور اجڑے ہوئے فیملی پارک کے سوال پر میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے کہا کہ شہر میں نئے قبرستانوں اور پارکوں کے لیئے زمین خریدی جائے گی ، قبرستانوں پارکوں کی زمین پر قبضے ختم کرائے جائیں گے۔











