ملتان، یکم اگست (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور اطراف کے پورے مقام کو سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جارہا ہے، سٹیڈیم کے اطراف فوڈ سٹریٹ کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے سٹیڈیم ،فوڈ سٹریٹ اورقلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی سکیم کے اچانک دورہ کے موقع پرکیا۔انہوں نے کہاکہ 144.8 ملین روپے کی لاگت سے فوڈ سٹریٹ کی بحالی کا کام جاری ہے ،صدیوں پرانے دربار کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔انہوں نے اس موقع پرپی ایچ اے کو ہدایت کی کہ معیاری کام پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،شہریوں کو پراجیکٹ کی تکمیل اورحکومتی کاوش واضح نظر آنی چاہیے۔
اس موقع پرڈی جی پی ایچ اے آصف رضا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر،ڈویژنل سپورٹس افسر رانا ندیم اورضلعی سپورٹس افسر فاروق لطیف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔











