ملتان، یکم اگست (اے پی پی): گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ایجو کیشنل اینڈسوشل فورم کےزیر اہتمام سینئر ٹیچر محمد اسلم خان کی ریٹائر منٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی نے انہیں تعلیمی خدمات کے اعتراف میں جناح کیپ اور سٹاف نے پھولوں کے ہار پہنائے۔
اس موقع پرپرنسپل عنایت علی قریشی نے کہاکہ مدت ملازمت کے اختتام پر اساتذ کےحقوق کاتحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت اور محکمہ تعلیم بروقت واجبات کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے میدان میں محمد اسلم خان کی خدمات نمایاں ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، باعزت ریٹائرمنٹ ہونا نعمت خداوندی ہے، ہماری نیک تمنائیں انکے ساتھ ہے۔
اس موقع پر فہم اخترسمرا، نذرمحمد، شوکت بدر نے کہا کہ محمد اسلم خان کاشمار محنتی اورقابل اساتذہ میں ہوتا ہے۔ انہوں نے دوران سروس ادارہ ہذا کی ترقی میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں ہیں اللہ پاک آئندہ کی زندگی میں بھی آسانیاں عطا فرمائے ۔
اس مو قع پر رانا محمد یوسف نون ، اعجاز حسن ، حافظ محمد دائود،اخلاق احمد ،محمد شریف ،فہیم قریشی،لیاقت لانگ ودیگر شریک تھے۔











