ملتان،میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

36

ملتان، 01 اگست (اے پی پی): ڈویژنل انتظامیہ ملتان نے27اگست کو میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے  انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

کمشنرملتان انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت انٹری ٹیسٹ کے انتظامات بارے جائزہ اجلاس منعقدہواجس میں کمشنر نے  فول پروف انتظامات  کا حکم دیا۔انہوں نے کہاکہ انٹری ٹیسٹ میں 20 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے،کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف یونیورسٹیوں میں میڈکل انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

کمشنر نے کہاکہ امتحانی مراکز پر سیکورٹی اور پارکنگ کے بہترین  انتظامات یقینی بنائے جائیں گے،امتحانی مراکز میں واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے،والدین اور طلبہ کے لیے  سایہ دار انتظارگاہیں اور پانی کا انتظام بھی کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے اعلی انتظامات کو یقینی بنائے گی اورٹریفک پولیس یونیورسٹی کے اندرون اور بیرون روٹس بارے پلاننگ کرے گی۔امتحانی مراکز میں میڈیکل کیمپ اور ایمبولینس سروس کا انتظام کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ انٹری ٹیسٹ میں سپرنٹنڈنٹ اور نگران تعینات کرنے بارے ورکنگ شروع کردی گئی ہے۔ انٹری ٹیسٹ کا داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اگست ہے۔

اجلاس میں ڈی سی عمر جہانگیر ، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عابدہ فریدودیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجودتھے۔