ملتان،یکم اگست(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر وہاڑی چوک پر گرینڈ تجاوزات آپریشن کیا گیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور کارپوریشن کی ٹیموں نے پختہ تعمیرات مسمار کرکے بھاری سامان قبصے میں لے لیا۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی سربراہی میں جنرل بس سٹینڈ اور چوک کا راستہ کلئیر کرایا گیا۔آپریشن میں بھاری مشینری کے ذریعے شیڈز،تھڑے اور کیبن بھی مسمار کردیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ قبضہ مافیا نے وہاڑی چوک اور اطراف کی شاہراہوں کا انفراسٹرکچر تباہ کررکھا تھا کسی صورت ناجائز تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رانا محسن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔











