غازی یونیورسٹی ڈی آئی خان کے شعبہ شماریات کے زیر اہتمام آر لینگویج  کے موضوع پر 5 روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کا آغاز

16

ڈیرہ غازی خان، 02 اگست(اے پی پی):غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کے شعبہ شماریات  کے زیر اہتمام آر لینگویج  کے موضوع پر 5 روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا۔ ورکشاپ کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور رجسٹرار ڈاکٹر عابد محمود علوی نے کیا۔اس موقع پر خطاب کر ہوءے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ اگر پاکستان کو تعلیم کے میدان میں آگے دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں محنت کرنا ہو گی اور اساتذہ کے ساتھ طالبعلموں کو بھی بڑھ چڑھ کر آگے آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم باہمت ہے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا بین الاقوامی سطح پر منوا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس  تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد شماریاتی سافٹ ویئر آر لینگویج کے استعمال اور اہمیت کو اجاگر کرنا تھاجس سے تحقیق سے متعلق سرگرمیوں میں صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر وائس چانسلر نے شعبہ کی آرگنائزنگ ٹیم کو معلوماتی ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ 5 روزہ ورکشاپ میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی  کے شعبہ شماریات کے معروف بائیو سٹیٹیشن اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیصل  اپنے لیکچرز کے دوران شماریاتی سافٹ ویئر آر لینگویج کے حوالے سے اپنا جامع تجربہ شرکاء کے ساتھ شیئر کریں گے۔ ورکشاپ میں اساتذہ اور طالبعلموں کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔