ہرنائی ؛ یوم استحصال کشمیر پر  گورنمنٹ ماڈل سکول سے ریلی نکالی گئی

23

ہرنائی،05 اگست  (اے پی پی ):یوم استحصال کشمیرکے موقع پرضلعی انتظامیہ، طلباء و اساتذہ  کے زیراہتمام گورنمنٹ ماڈل سکول سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید احمد کاسی سمیت ضلعی آفیسران ،اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر  تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید علی کاسی نے کہا کہ 5اگست 2019کشمیرکی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔  دیگر مقررین نے  خطاب میں اقوام عالم سے مطالبہ کیا  کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دیاجائے۔