نوشہرہ ورکاں؛05 اگست کو  مقبوضہ کشمیر  کو  جیل میں  تبدیل کر  کے کشمیریوں کا  قتل عام کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر

17

 

نوشہرہ ورکاں،05 اگست(اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر  نے کہا ہے کہ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد چار سال قبل اسی دن بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق اور آزادی پر ایک اور شب خون مارتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر ایک جیل بن چکا ،کشمیریوں نے اس ظالمانہ بلکہ وحشیانہ اقدام کو اپنا اور اپنے حقوق شناخت  کا قتل عام  قرار دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے نوشہرہ ورکاں میونسپل کمیٹی آفس  سے نکالی گئی ریلی کے اختتام پر تھانہ چوک میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر سدرا ڈار صدر انجمن تاجران شیخ عبد الستار شاھد بھی شریک تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر  نے کہا  کہ آج بھی بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 اور 35 اے سے متعلق درخواستیں موجود ہیں اور بھارتی ججز کے ضمیروں کو جگانے کی کوشش کررہی ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خودارادیت دے ،اس ظالمانہ اقدام کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں کوئی لغزش آئی نہ ہی وہ اپنے حق سے دستبردار ہوئے ،شہادتیں دینے اور مظالم سہنے کے باوجود ان کا ایک ہی نعرہ ہے لیکر رہیں گے آزادی کشمیر بنے گا پاکستان۔