پشین،05 اگست (اے پی پی ): بلوچستان کے مختلف شہروں کی طرح ضلع پشین میں بھی مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ڈی سی کمپلیکس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین سردار عبدالمجید جوگیزئی کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی ۔
ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے آفسران، انجمن تاجران عبدالرحیم کاکڑ گروپ اور سول سوسائٹی افراد نے شرکت کی۔ ریلی شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے،ریلی کے شرکاءنے کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین سردار عبدالمجید جوگیزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر پاکستان کا اہم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ پوری لگن سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔











