ملتان؛ یوم استحصال کشمیرکے حوالے سے واسا کیجانب سے ریلی نکالی گئی

26

ملتان، 05 اگست (اے پی پی ): منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر یوم استحصال کشمیرکے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیروں کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے کے نعروں پر مشتمل پینا فلیکس اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے اس دوران شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

ایم ڈی واسا چوہدری محمد دانش نے ہوم  استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی حکومت نے  5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے دہشت گردی کا مظاہرہ کیا  اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے لاک ڈاؤن کو 4 سال ہو چکے ہیں، عالمی برادری خصوصاًمسلم امہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم نے یوم استحصال کے موقع پر کشمیریوں سے جس یکجہتی کا اظہار کیا ہے، ان تاریخی لمحات کی مثال نہیں ملتی انشاء اللہ بہت جلد کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انشاءاللہ ازادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔

 ریلی میں ڈایکٹر ایڈمن احسن بلال قریشی، ڈپٹی ڈایکٹر سیوریج منعم سعید ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن حسن محمود بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز رمیض ہاشمی،اصف فرانسیس، ہدایت اللہ خان، غازی یونین (سی بی اے)کے صدر ملک وحید رجوانہ سمیت سیوریج،واٹر سپلائی،ڈسپوزل اسٹیشنزو ریکوری کے افسران وملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔