نوشہرو فیروز؛ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور خصوصی حیثیت کے خاتمے کیخلاف ریلی

23

نوشہرو فیروز،05 اگست (اے پی پی):کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے سلسلے میں پورے ملک کی طرح ضلع نوشہرو فیروز میں بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمار حسين شاہ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سےایک ریلی نکالی گئی۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمار حسين نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پوری دنیا میں جہاں جہاں مسلمان موجود ہیں وہاں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہی کے دن چار سال قبل ہندوستان نے ایک ظالمانہ آرٹیکل کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت  کشمیر کو جو خاص حقوق حاصل تھے وہ ختم کرکے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمار حسين نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے خلاف شرمناک اور ظالمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

 ریلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکندر کلہوڑو، ڈسٹرکٹ شوشل ویلفیئر آفیسر محمد سلیم خانزادہ، اسسٹنٹ کمشنر نوشھروفيروز عبدالخالق بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر کنڈیارو وقاص ملوک اور مختلف اسکولوں کے طلباء اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔