اسکردو،7اگست (اے پی پی):پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کی سہولت فراہم کردی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) جیٹ ری فیولنگ کی سہولت کو یقینی بنائے گی۔ اسکردو بین الاقوامی ہوائی اڈہ 14 اگست کو اپنی پہلی انٹرنیشنل پرواز کا خیر مقدم کرے گا۔
یاد رہے 14 اگست کو پی آئی اے کی دبئی سے اسکردو کے لیے پہلی بین الاقوامی پرواز طے ہے۔ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کا آغازخطے کو علاقائی اور بین الاقوامی علاقوں سے ملانے کی طرف بڑا قدم ہے۔











