ڈیرہ غازی خان،07 اگست (اے پی پی ): انتظامیہ کی طرف سے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ اس حوالے سے اجلاس پیر کے روز ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ہائی وے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،سپورٹس،لوکل گورنمنٹ،کے ایس ڈی اے،بلڈنگز،آئی ڈی اے پی،ایریگیشن کی جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جاری منصوبوں میں کام کے معیار کو ہرصورت بہتر بنایا جائے اور متعلقہ محکموں کے افسران،ایکسیئن ڈویلپمنٹ سائٹس کی روزانہ رپورٹ دینے کے پابند ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تعمیر نو کے محکموں کو فیلڈ میں ورکنگ کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ اطراف کے شولڈرز کو مضبوط بنانے کا ٹاسک دیدیا گیاہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مفاد عامہ کو سامنے رکھتے ہوئے پائیدار اور معیاری کاموں کو یقینی بنایا جائے اور سکیموں میں میٹریل کوالٹی اور مقدار کی کڑی انداز میں مانیٹرنگ کی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم بلوچ نے ترقیاتی سکیموں کے بارے بریفنگ دی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مہرشاہد زمان لک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم بلوچ کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد اسدچانڈیہ،ایکسیئن آصف باوجوہ،شعیب فیاض،ڈی ایس پی امتیاز چنگوانی،سی ای او ایجوکیشن ادریس خان،خلیل کھوسہ،عبدالسمیع،ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈاکٹر نظام الدین،فخر بلال،حافظ محمد عمر ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔











