مری ،08 اگست (اے پی پی): نیومری موڑہ سیداں آبادی کے اندر تندوے نے نجی سوسائٹی میں گارڈ کے فرائض سرانجام دینے والے سعید خان پر صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب حملہ کر دیا جس کی وجہ سے سکیورٹی گارڈ سعید خان شدید زخمی ہوگئے۔
سعید خان کو زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نیومری عمر ہسپتال میں منتقل کیا جس پر تھانہ پتریاٹہ نیومری نے اپنی کارروائی کرتے ہوئے سعید خان کا بیان قلمبند کر لیا ۔
دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کی لاپرواہی کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے اور اہل علاقہ نے محکمہ وائلڈ لائف مری کو وارننگ دی ہے کہ اگر انہوں نے اپنی ذمہ داری نا نبھائی تو ہم وائلڈ لائف کے آفس کے باہر شدید احتجاج کریں گے کیونکہ ہماری جان و مال محفوظ نہیں ، اس سے قبل بھی تندوے نے بہت سے جانوروں کا شکار کر کے غریب لوگوں کا نقصان کیا ہے۔











