سکھر: وزیر خارجہ بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میڈیکل کمپلکس کا افتتاح کردیا

23

سکھر۔ 08اگست(اے پی پی) وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میڈیکل کمپلکس  جو کے 27 ایکڑ رقبے پر مشتمل 70 ڈائلاسز مشینوں کے ساتھ 170 بستروں پر مشتمل میڈیکل کمپلکس کا افتتاح کردیا اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی ان کے ہمراہ دورہ کیا۔

 بلاول بھٹو زرداری کا ڈائلاسز، لیبارٹری، ریڈیالوجی، پیٹ اسکین، سائیکلوٹرون اور روبوٹک سرجری سمیت مختلف سہولیات کا جائزہ لیا

اان کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، عذرا پیچوہو، سید خورشید شاہ، سید قائم علی شاہ، عبدالقادر پٹیل، نفیسہ شاہ، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ، ناصر شاہ، شرجیل میمن، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، منور وسان، ارسلان شیخ، نعمان شیخ، اویس شاہ، کمیل شاہ، سہیل انور سیال ودیگر بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔