ڈپٹی کمشنر کا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

49

ڈیرہ غازی خان، 10 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجیب الرحمن نےہسپتال کی فیکلٹیز،ورکنگ،انفراسٹرکچر،سٹاف اور درپیش مسائل  بارے   ڈپٹی کمشنر کو  بریفنگ دی۔اس موقع پر  ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ سرکاری ہسپتال،مراکز صحت ہمارا اثاثہ ہیں،ان کے معیار اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے سب سے بڑے ہسپتال میں تمام سہولیات کی فراہمی   کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، وی آئی پیز کے دوروں سے قبل تمام معاملات میں بہتری لائی جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علاج کے ساتھ مریضوں اور لواحقین کو دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں اور صفائی   کی صورتحال میں مزید بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ  پنجاب حکومت  شعبہ صحت پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جس کے ثمرات بھی عوام تک ضرور پہنچنے چاہیئں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔